۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عمار حکیم

حوزہ/ حکمت پارٹی عراق کے رہنما سید عمار حکیم نے صدر پارٹی اور شیعہ سیاسی جماعتوں کی بھاری اکثریت سے حکومت کی تشکیل کی تجویز پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حکمت پارٹی عراق کے رہنما سید عمار حکیم نے حالیہ عراق کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے صدر پارٹی اور شیعہ سیاسی جماعتوں کی بھاری اکثریت سے بہت جلد حکومت کی تشکیل کی تجویز پیش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر پارٹی حکومت سازی کے عمل کو تیز کرنے میں شیعہ سیاسی جماعتوں کے بانیوں میں سے ایک ہے اور اب بھی ان جماعتوں کا رکن ہے اور اس نے اپنی علیحدگی کا اعلان نہیں کیا ہے۔

سید عمار حکیم نے یہ بیان جاری کرتے ہوئے کہ میں تجویز پیش کرتا ہوں کہ حکومت ایوان نمائندگان کے تین چوتھائی پر مشتمل ہو، کہا کہ حکومت سازی میں صدر پارٹی، شیعہ سیاسی جماعتوں کا گروپ اور سنی اور کرد جماعتوں کی باہمی شرکت سے اختلافات ختم ہوں گے اور عراق میں سلامتی آئے گی اور عراق کو موجودہ حالات سے باہر نکالا جاسکتا ہے۔

حکمت پارٹی عراق کے رہنما نے کہا کہ حکومت سازی کے سلسلے میں شیعہ سیاسی جماعتوں کے گروپ کو انتخابات سے ایک سال قبل صدر پارٹی کی شراکت سے قائم کیا گیا تھا اور یہ گروپ سیاسی قوتوں کی ایک متحد اور جامع سیاسی تنظیم ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .